گوادرمیں چین کے فوجی نہیں اکنامک بیسز ہیں معید یوسف
ٹی ٹی پی کاکوئی قیدی رہانہیں کیا،کشمیرمیں بھارتی مظالم اجاگرکرتے رہیں گے، مشیر قومی سلامتی
مشیرقومی سلامتی ڈاکٹرمعید یوسف نے کہاکہ پاکستان ایک بارپھرخبردارکررہاہے کہ اگر مغرب نے افغانستان کے حوالے سے اپنا رویہ نہ بدلا تو وہ ایک اورتباہی کی طرف جارہاہے۔
ڈاکٹرمعید یوسف نے ہارڈ ٹاک بی بی سی کوانٹرویو کے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کہتارہاکہ افغانستان کاکوئی فوجی حل نہیں۔افغانستان کوبدترین انسانی بحران کاسامناہے جہاں22.8ملین افراد کوخوراک کی شدیدقلت کاسامنا ہے پیسہ ہے لیکن افغانستان میں بینکنگ چینلزکوچلنے نہیں دیاجا رہا۔پاکستان امریکاکے ساتھ اچھے تعلقات کاحامی ہے۔امریکی انتظامیہ پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہا ہے اور بدقسمتی سے جب امریکہ کا مفاد پورا ہو جاتا ہے تو پاکستان کو ایک طرف کر دیا جاتا ہے مگر پاکستان امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔پاکستان نے جیوسٹریٹجک سے جیواکنامکس کی طرف مثالی تبدیلی کی ہے۔پاکستان کی اکنامک بیسز پوری دنیاکیلئے کھلی ہیں۔کشمیرمیں بھارتی مظالم کواجاگرکرناپاکستان کاحق ہے۔