کوئلے کی ترسیل ریلوے کا پنجاب حکومت سے بھاری معاوضے کا تقاضا

فیصلہ ریلوے کو مالی بحران سے نکالنے کیلیے کیا گیا، اجلاس میں پنجاب حکومت کا ریلوے سے اتفاق


آن لائن February 10, 2014
فیصلہ ریلوے کو مالی بحران سے نکالنے کیلیے کیا گیا، اجلاس میں پنجاب حکومت کا ریلوے سے اتفاق۔ فوٹو: فائل

QUETTA: توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے توانائی کے شعبے میں درکار کوئلے کی مطلوبہ مقامات تک سپلائی کے لیے ریلوے نے پنجاب حکومت سے بھاری معاوضہ طلب کرلیا ہے تاکہ ریلوے کو مالی بحران سے نکالا جا سکے، پنجاب نے اس پر اتفاق کا عندیہ دیدیا ہے۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت کوئلے کی مال گاڑی کے حوالے سے پنجاب حکومت اور وزارت ریلوے کا اعلی سطح کا اجلاس ہوا، جس میں پنجاب حکومت کی نمائندگی ایڈیشنل چیف سیکریٹری توانائی پنجاب جہانزیب خان سیکریٹری ٹرانسپورٹ اور سیکریٹری معدنیات نے کی جبکہ وزارت ریلوے کے حکام کی طرف سے وفاقی وزیر کی معاونت چیئرپرسن ریلوے، سیکریٹری ریلوے اور دیگر اعلی حکام نے کی۔

 photo 5_zps189472f7.jpg

اجلاس میں کوئلے کی مال بردار گاڑی اور اس سے متعلق امور پر زیر غور آئے جن میں کراچی میں کوئلے کی اسٹیمنٹ سے لیکر اندرون ملک ٹرانسپورٹیشن سے وابستہ تمام معاملات شامل ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے کو کم ہارس پاور کے لوکو موٹو کے بجائے زیادہ پاورکے لوکو موٹو درکار ہوں گے تا کہ لوڈ کی گنجائش کے ساتھ ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ کوئلہ ٹرانسپورٹ کیا جا سکے اور مین لائنز کو مسافر ٹرینوں کے لیے زیادہ سے زیادہ وقت بھی مل سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔