سعودی عربخوبصورتی کے لئے انجکشن کیوں لگائے 40اونٹ مقابلہ حسن سے باہر

سعودی عرب میں اونٹوں کوخوبصورت بنانے کے لئے مصنوعی چیزیں استعمال کرنے پرپابندی ہے۔

سعودی عرب میں کیمیل فیسٹول ایک ماہ جاری رہتا ہے:فوٹو:فائل

کراچی:
سعودی عرب میں اونٹوں کے مشہورمقابلہ حسن میں اونٹوں کوخوبصورت بنانے کے لئے خصوصی انجکشن استعمال کرنے پر40 سے زائد اونٹوں کو نااہل قراردے دیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق کنگ عبدالعزیز کیمیل فیسٹول میں حکام نے کریک ڈاؤن کیا اوراونٹوں کوجھریاں دورکرنے والے بوٹوکس انجکشن لگانے، فیس لفٹ اوردیگرچھوٹی موٹی سرجری پر40 سے زائد اونٹوں کو مقابلے کے لئے نااہل قراردے دیا۔


سعودی عرب میں اونٹوں کو پرکشش اورخوبصورت بنانے کے لئے مصنوعی چیزیں استعمال کرنے پرسخت پابندی عائد ہے۔

اونٹوں کے مقابلہ حسن میں اونٹ کوفاتح قراردینے کے لئے اس کا سر،گردن، کوہان اورقد وغیرہ دیکھا جاتا ہے۔ اونٹوں کے مقابلہ حسن جیتنے والے اونٹ کو66ملین ڈالرکا انعام ملتا ہے۔

 
Load Next Story