مشیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

شوکت ترین کا ووٹ الیکٹورل رول میں درج نہیں ہے شوکت ترین کے پی سے سینیٹ الیکشن نہیں لڑسکتے، درخواست گزار کا مؤقف


ویب ڈیسک December 09, 2021
شوکت ترین کا ووٹ الیکٹورل رول میں درج نہیں ہے شوکت ترین کے پی سے سینٹ الیکشن نہیں لڑسکتے، درخواست گزار کا مؤقف (فوٹو: فائل)

الیکشن ٹربیونل نے مشیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاورمیں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں مشیر خزانہ شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی، الیکشن ٹربیونل نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو آج ہی سنائے جانے کا امکان ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد ووٹر لسٹ منجمد ہوجاتی ہے، شوکت ترین کا ووٹ الیکٹورل رول میں درج نہیں ہے۔ الیکٹورل رول میں ووٹ درج نہ ہونے پر شوکت ترین کے پی سے سینیٹ الیکشن نہیں لڑسکتے۔

شوکت ترین کے وکیل علی گوہر نے مؤقف پیش کیا کہ سینیٹ کے لئے الیکشن کمیشن کا ووٹ سرٹیفکیٹ ہی کافی ہوتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں