بھارت میں کسانوں نے ایک سال سے جاری احتجاج ختم کردیا

بھارتی حکومت نے کسانوں کے تمام مطالبات منظورکرلئے۔


ویب ڈیسک December 09, 2021
کسانوں نے حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاج گزشتہ سال شروع کیا تھا:فوٹو:فائل

اسلام آباد: بھارتی حکومت کی پالیسیوں سے ناراض کسانوں نے مطالبات منظورہونے کے بعد ایک سال سے جاری احتجاج ختم کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے احتجاجی کسانوں کے مطالبات کی تحریری منظوری کے بعد کسانوں نے ایک سال سے جاری احتجاج ختم کردیا۔ نئی دہلی کی سرحد پرعارضی رہائش گاہوں میں مقیم ہزاروں کسانوں کی گھروں کوواپسی شروع ہوگئی ہے۔

کسانوں نے گزشتہ سال نومبرمیں مودی سرکار کے نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کا آغازکیا تھا۔ احتجاج کے دوران کسانوں کی پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں9 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔