عدالت کا گداگر کی درخواست پر پولیس اہلکاروں کو نوٹس
جو بھیک مانگا کر کماتا ہوں سادہ لباس پولیس اہلکار چھین کرلے جاتے ہیں، درخواست گزار
PESHAWAR:
عدالت نے معزور گداگر کی درخواست پر بھتہ لینے والے پولیس اہلکاروں کے کیخلاف نوٹس جاری کردیے۔
سیشن عدالت جنوبی نے پولیس اہلکاروں کی جانب سے بھتہ لینے کیخلاف معزور گداگر کی درخواست پر نوٹس جاری کردیے۔ کراچی سٹی کورٹ میں سیشن عدالت جنوبی کے روبرو پولیس اہلکاروں کی جانب سے بھتہ لینے کیخلاف معزور گداگر محمد ساجد کی اہلکاروں پر مقدمہ درج کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ پولیس اہلکاروں میں زرین، نیازی، جاوید، پرویز و دیگر شامل ہیں۔
درخواست گزار کے وکیل بلاول منگی نے موقف دیا کہ میرا موکل ایک ٹانگ سے محروم ہے اور کینٹ اسٹیشن پر بھیگ مانگتا ہے، جو بھیک مانگا کر کماتا ہے سادہ لباس پولیس اہلکار چھین کر لے جاتے ہیں۔ پولیس اہلکاروں کا تعلق فریئر تھانے سے ہے اور انہوں نے چرس بیچنے کا کہا تاہم منع کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔
عدالت نے متعلقہ افسران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈی ایس پی سے جواب طلب کرلیا ہے۔