فلم انڈسٹری کے نقاد دکانداری چمکا رہے ہیں سید نور

انڈسٹری کی ترقی کے لیے جو کچھ ہم نے کیا وہ کوئی دوسرا نہیں کر سکتا، گفتگو


INP February 10, 2014
پر امید ہوں کہ آنیوالا وقت فلم انڈسٹری کو پائوں پر کھڑا کرنے کا وقت ہے۔ فوٹو: فائل

ہدایت کار سید نور نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری پر تنقید کرنیوالے اپنی دکانداریاں چمکا رہے ہیں۔

فلم انڈسٹری کے لیے ہم نے جو کچھ کیا وہ کوئی اور نہیں کر سکتا' میں پر امید ہوں کہ آنیوالا وقت فلم انڈسٹری کو پائوں پر کھڑا کرنے کا وقت ہے۔

 photo 4_zps26b8a365.jpg

لاہور میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سید نور نے کہا کہ فلم انڈسٹری پر تنقید کرنا ایک فیشن بن چکا ہے اور جن کو فلم انڈسٹری کی الف ب کے بارے میں بھی معلوم نہیں وہ تنقید کر کے دکاندار چمکا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی بہتری کے لیے ہم بھر پور محنت کر رہے ہیں اور انشااللہ آنیوالا وقت ترقی کا وقت ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں