مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 124300 روپے پر مستحکم

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 124300 روپے پر مستحکم - فوٹو:فائل

LONDON:
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کی کمی سے 1783 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں۔


قیمتیں مستحکم رہنے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 124300 روپے پر مستحکم رہی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 106567 روپے پر مستحکم رہی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460 روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1251.71 روپے پر مستحکم رہی۔
Load Next Story