الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر علی امین گنڈاپور پر جرمانہ عائد

جرمانہ جمعہ تک جمع کرادیں، اگر دوبارہ خلاف ورزی کی تو نااہلی کی کارروائی بھی ہوسکتی ہے، الیکشن کمیشن کی تنبیہ

جرمانہ جمعہ تک جمع کرادیں، اگر دوبارہ خلاف ورزی کی تو نااہلی کی کارروائی بھی ہوسکتی ہے، الیکشن کمیشن کی تنبیہ (فوٹو : فائل)

LONDON:
الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر علی امین گنڈاپور پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلدیاتی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو مہنگی پڑگئی، الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔


الیکشن کمیشن نے انہیں جرمانے کی رقم جمعہ تک سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے اور وفاقی وزیر کو آئندہ ضابطہ اخلاق پر عمل کی سخت تنبیہ بھی کر دی۔

الیکشن کمیشن نے مزید کہا ہے کہ دوبارہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نااہلی کی کارروائی بھی شروع ہوسکتی ہے۔
Load Next Story