14انچ لمبی دم والا بھارتی شہری

عقیدت مندوں کا ہروقت گھر کے باہر ہجوم رہتاہے جو اس کی دم کو چھوتا اپنے لیے باعث رحمت سمھتے ہیں

عقیدت مندوں کا ہروقت گھر کے باہر ہجوم رہتاہے جو اس کی دم کو چھوتا اپنے لیے باعث رحمت سمھتے ہیں۔ فوٹو: فائل

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ایک شخص ایسا ہے جس کی دم ہے اور گائوں کے لوگ کسی دیوتا کی طرح اس کی پوجا کرتے ہیں۔


بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال کے گائوں علی پور دور کے رہائشی چندرے اورن کی ایک لمبی دم ہے اور اسی وجہ سے وہ اپنے گائوں میں ایک دیوتا کی طرح پوجا جاتا ہے بتایا گیاہے کہ چندرے اورن جب پیدا ہوا تو اس وقت بھی اس کی کمر کے نچلے حصے مین بالوں کا ایک گچھا موجود تھا۔

چندرے جو اپنی گزر اوقات کے لیے طرح درختوں پر چڑھ کر چائے کی پتیاں توڑتا ہے کے متعلق مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ان کے دیوتا ہنومان کا اوتار ہے اور عقیدت مندوں کا ہروقت گھر کے باہر ہجوم رہتاہے جو اس کی دم کو چھوتا اپنے لیے باعث رحمت سمھتے ہیں۔ چندرن کا کہنا ہے کہ لوگ دم کی وجہ سے میرا بہت احترام کرتے ہیں اور میں اسے بھگوان کا تحفہ سمجھتاہوں۔
Load Next Story