ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 25 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالرز موصول ہوگئے


ویب ڈیسک December 09, 2021
زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 25 ارب 15 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی - فوٹو:فائل

کراچی: سعودی عرب کے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹس موصول ہونے کے بعد زرمبادلہ کے ملکی ذخائر 25 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 3 دسمبر کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 25 ارب 15 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔ زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 65 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کی مد میں 3 ارب ڈالر موصول ہوئے۔ قرضوں اور دیگر آفیشل ادائیگیوں کے بعد گزشتہ ہفتہ سرکاری ذخائر میں 2 ارب 64 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 49 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کے زخائر موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں