سوک سینٹر کے اطراف گاڑیاں کھڑی کرنے پر پابندی
پارکنگ کے لیے علیحدہ جگہیں مختص کی جائیں، عقبی سڑک پارکنگ کے لیے بند کردی گئی
سوک سینٹر کے اطراف ٹریفک کی بہتری کا منصوبہ ترتیب دیا جائے جس میں گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے الگ جگہیں مختص کی جائیں، سوک سینٹر کی بہتری و تزئین کیلیے اقدامات کیے جائیں۔
یہ بات ایڈمنسٹریٹر کراچی رئوف اختر فاروقی نے محکمہ انجینئرنگ اور محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکشن کے محکمہ جاتی سربراہان کو ہدایت دیتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل محکمہ انجینئرنگ نیاز احمد سومرو، سینئر ڈائریکٹرٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکشن محمد اطہر بھی موجود تھے، رئوف اختر فاروقی نے کہا کہ مرکزی دفتر ہونے کی وجہ سے سوک سینٹر میں بڑی تعداد میں شہریوں کی اپنے کاموں کے سلسلے میں آمدورفت ہوتی ہے جبکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، کراچی الیکٹرک اور دیگر اداروں کے دفاتر یہاں موجود ہیں جس کے باعث سوک سینٹر کے چاروں اطراف بے ہنگم طریقے سے گاڑیاں پارک کی جارہی ہیں جس سے یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک میں خلل واقع ہورہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مرکزی دفاتر سے گاڑیوں کی پارکنگ علیحدہ بنائی جاتی ہے جبکہ کسی بھی ادارے کا صدر دفتر اس کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہوتاہے انھوں نے کہا کہ سوک سینٹر کے تمام دفاتر اور منزلوں کی بہتری کے لیے منصوبہ ترتیب دیا جائے ،عمارت کی بہتری اور تزئین کا کام مرحلہ وار مکمل کیا جائے، سوک سینٹر کی عقبی سڑکوں پر گاڑیاں کھڑی کرنے پر پابندی عائد کردی جائے انھوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ یونیورسٹی روڈ کے سا تھ ساتھ سروس روڈ پر بھی گاڑیاں پارک نہ کی جائیں انھوں نے کہا کہ اس بات کا جائزہ لیا جائے کہ سبزی منڈی سے یونیورسٹی جانے والی سڑک پر صرف ان گاڑیوں کی پارکنگ کی جائے جو مختلف کاموں کے سلسلے میں سوک سینٹر آتے ہیں۔
سوک سینٹر کی پہلی منزل پر واقع پارکنگ میں صرف ان گاڑیوں کو پارک کیا جائے جنھیں یہاں پارکنگ کی اجازت دی گئی ہے بصورت دیگر متعلقہ محکمے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی انھوں نے کہا کہ سوک سینٹر کے اطراف صفائی ستھرائی کا اہتمام کیا جائے تاکہ شہریوں پر ایک اچھا تاثر قائم ہو انھوں نے کہا کہ محکمہ جاتی افسران اپنے دفاتر میں صفائی کے ذمے دار ہیں وہ اپنے دفاتر میں صفائی اور رنگ و روغن کرائیں تاکہ محکمے میں کام کرنے والے افراد کو بہتر ماحول میں کام کے مواقع میسر آئیں انھوں نے کہا کہ مرکزی دفتر میں تحفظ (سیکیورٹی) کے انتظامات بہتر کیے گئے ہیں تاہم اس میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے انھوں نے کہا کہ جگہ جگہ موٹر سائیکلوں کی پارکنگ پر پابندی عائد ہوگی اور موٹرسائیکل کی پارکنگ کے لیے الگ جگہ کا تعین کرکے انھیں وہاں پارک کیا جائے۔