اس نقشے پر مقناطیس رکھیں اور براہِ راست اس جگہ کا منظر دیکھیں

ایلکس شیکسپیئر کےنقشے میں مقناطیسی طیارہ رکھنے سے ایک مجازی کھڑکی میں وہاں کا لائیو نظارہ دکھائی دیتا ہے


Web Desk December 10, 2021
تصویر میں نقشہ نمایاں ہے جس پر مقناطیس رکھ کر دنیا کے کسی بھی مقام کا منظر دیکھا جاسکتا ہے۔ فوٹو: ایلکس شیکسپیئر ویب سائٹ

MITHI: کووڈ کی وبا کے دوران دنیا کے اکثر ممالک میں لوگ گھروں تک محصور رہے اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے ۔ اومیکرون سے دوبارہ یہ صورتحال پیش کردی ہے۔ اب ایک شخص نے ایک نقشہ اور ایک مجازی (ورچول) کھڑکی بنائی ہے۔ جب چھوٹا مقناطیسی طیارہ نقشے پر رکھا جاتا ہے تو کھڑکی میں عین اسی جگہ کا منظر دکھائی دیتا ہے۔

بہت عرصے وبا کے لاک ڈاؤن میں رہنے والے ایک انجینیئر ایلکس شیکسپیئر نے اسے ڈیزائن کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ عالمی فضائی سفر بند ہوچکے ہیں اور لوگ اب بھی دنیا کے نظاروں کو دیکھنے کے لئے بے تاب ہیں۔



دوسری جانب ایلکس نے ایک فورکے ڈسپلے بنا ہے جس پر ہوبہو کسی کھڑکی کا گمان ہوتا ہے ۔ جیسے ہی آپ مقناطیسی طیارہ نقشے پر نقش کسی مقام پر چپکاتے ہیں۔ کھڑکی میں براہِ راست اس جگہ کی بلند معیاری ویڈیو کھلتی ہے جو عین اسی وقت کے منظر کو ظاہر کررہی ہوتی ہے۔



ایلکس ہارڈویئر ہیکربھی ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے حقیقت سے قریب تر ڈسپلے تیار کیا ہے۔ لیکن یہ جعلی کھڑکی درحقیقت ایک ڈسپلے اسکرین ہے۔ اس میں اعلیٰ معیار کی ایل ای ڈی روشنیاں نصب ہے جو منظر کو بہت واضح دکھاتی ہیں۔


دلسچپ بات یہ ہے کہ چھت پر ایک تھرمل کیمرہ بھی لگایا گیا ہے جو کھڑے ہونے والے پوزیشن کو دیکھتے ہوئے منظر کو سیدھا یا ترچھا ظاہر کرتا ہے اور اس پر مزید حقیقت کا گمان ہوتا ہے۔

تصویر میں ایلکس شیکسپیئر اپنے مقناطیسی نقشے کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

پاکستان