کراچی موخر کی گئی انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی

جب تک مکمل تحفظ فراہم نہیںکیا جاتا مہم میں حصہ نہیں لیں گے، رضاکار،انسدادی مہم شروع نہ ہونےسے وائرس تباہی پھیلاسکتا ہے

کراچی میں پولیوکے مزیدکیسوں کے ظہور پذیر ہونے کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا۔ فوٹو: فائل

LOS ANGELES:
کراچی میں رواں سال کی پہلی موخرکی جانے والی قومی انسداد پولیو مہم آج سے شروع کی جائے گی، یہ مہم کراچی کی40 یونین کونسلوں میں شروع کی جائے گی تاہم بعض ٹاؤنز میں اتوار تک تحفظ کے موثر اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے خدشہ ہے کہ مہم ایک بار پھر موخر کردی جائے۔

ادھر انسدادپولیو مہم میں حصہ لینے والی خواتین رضاکاروں کا کہنا ہے کہ جب تک مہم کے دوران مکمل تحفظ فراہم نہیں کیا جاتا مہم میں حصہ نہیں لیں گے، محکمہ کے ایک ذمے دار افسرکے مطابق اتوار سے شروع کی جانے والی انسداد پولیو مہم 40 یوسیز میں شروع کی جائے گی جن کا شمار ہائی رسک ایریا میں کیا جاتا ہے، واضح رہے کہ کراچی میں رواں سال کی پہلی قومی پولیو مہم کو21 جنوری کے ناخوشگوار واقعے کے بعد موخر کر دیا گیا تھا جس کے بعد کراچی میں رواں سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم مکمل نہیں کی جا سکی، کراچی میں پولیوکے مزیدکیسوں کے ظہور پذیر ہونے کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا۔




ہے، ماہرین طب کے مطابق مہم نہ ہونے کی وجہ سے پولیو وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی زد میں بچے آرہے ہیں، ایک پولیووائرس ہونے کی صورت میں متاثرہ علاقے میں وائرس3 کلو میٹر تک بچوں کو متاثرہ کر سکتا ہے، پولیو وائرس متاثرہ بچے کے فضلے سے باہر نکلتا ہے اور سیوریج کے پانی میں شامل ہوتا ہے جو ہوا میں سانس لینے سے بچوں پر حملہ آور ہوتا ہے، ان ماہرین نے بتایا کہ کراچی میں انسداد پولیو مہم شروع نہ ہونے سے پولیو وائرس مزید تباہی پھیلا سکتا ہے۔
Load Next Story