اسمگل شدہ سگریٹس سپلائی کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں تیز

آئی آر ای این اسکواڈ نے نومبر میں کروڑوں مالیت کے 83 لاکھ سگریٹ ضبط کیے۔


Irshad Ansari December 10, 2021
آئی آر ای این اسکواڈ نے نومبر میں کروڑوں مالیت کے 83 لاکھ سگریٹ ضبط کیے۔ فوٹو: فائل

لاہور: ایف بی آر کے ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک (آئی آر ای این) نے ملک بھر میں ذخیرہ اندوزوں و غیر قانونی و اسمگل شدہ سگریٹس سپلائی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردیں۔

آئی آر ای این اسکواڈ نے نومبر 2021، میں مجموی طور پر ایک کروڑ 72 لاکھ 42 ہزار 635 روپے کی ٹیکس اور ڈیوٹیز پر مبنی دوکروڑ 14 لاکھ 79 ہزار 625 روپے مالیت کے 83 لاکھ 20 ہزار غیر قانونی سگریٹ ضبط کیے جبکہ رواں مالی سال 2021-22 کے پہلے پانچ ماہ کے دوران 17 کروڑ 79 لاکھ 59 ہزار 737 روپے مالیت کے غیر قانونی و جعلی اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ ضبط کیے گئے جس کے نتیجے میں 14 کروڑ 29 لاکھ 5 ہزار265 روپے کی ڈیوٹی اور ٹیکس کی چوری پکڑی گئی ہے۔

چینی کا اسٹاک چیک کرنے کے لیے تقریباً تمام بڑے شہروں اور مختلف چھوٹے قصبوں میں چینی ڈیلرز پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ ان چھاپوں کے دوران حیدرآباد اسکواڈ نے میسرز گلزار اینڈ کمپنی کے احاطے میں بغیر ٹیکس اسٹامپ لف کئے 172 چینی کے تھیلوں کا سٹاک ضبط کر لیا اور ٹیکس چوری میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |