بیجنگ سرمائی اولمپکس کا بائیکاٹ نہیں کریں گےفرانسیسی صدر

صدر ایمانویل میکخواں کا کہنا ہے کہ کھیلوں کو سیاست زدہ نہیں کرنا چاہئیے۔


ویب ڈیسک December 10, 2021
بیجنگ سرمائی اولمپکس کا بائیکاٹ علامتی اقدام ہے،فرانسیسی صدر

QUETTA: فرانس کے صدرایمانویل میکخواں کا کہنا ہے کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کا بائیکاٹ نہیں کریں گے۔

فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں نے بیان میں کہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کا سفارتی بائیکاٹ جیسے اقدام کا کوئی فائدہ نہیں اوریہ محض علامتی ہے۔

صدرمیکخواں کے مطابق یا تو مکمل بائیکاٹ کیا جائے اورایتھیلیٹس کوبھی نہ بھیجا جائے یا پھر حالات معمول پررکھ کر چیزوں کو بدلنے کی کوشش کی جائے۔ ہمیں کھیلوں کو سیاست زدہ نہیں کرنا چاہئیے۔

امریکا،برطانیہ، کینیڈا اورآسٹریلیا نے چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کوجواز بنا کر فروری میں بیجنگ میں ہونے والے سرمائی اولمپکس 2022کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں