مشن کلین سوئپ کے بعدقومی ٹیم کی وطن واپسی
تکنیکی وجوہات کی بنا پر طیارے کی روانگی میں تاخیر،رات کوکراچی آمد ہوئی۔
ISLAMABAD:
ٹیسٹ سیریز میں مشن کلین سوئپ مکمل کرنے والے پاکستانی اسکواڈ کی بنگلہ دیش سے واپسی ہوگئی جبکہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر طیارے کی روانگی میں تاخیر کی وجہ سے رات 8 بجے کراچی آمد ہوئی۔
ٹیسٹ سیریز میں میزبان ٹیم کو دونوں میچز میں شکست دینے والے پاکستانی اسکواڈ کی ڈھاکا سے روانگی جمعرات کی صبح شیڈول تھی مگر بعض تکنیکی وجوہات کی بناپر طیارے نے 2گھنٹے تاخیر سے اڑان بھری،اسی وجہ سے کراچی آنے والے کھلاڑیوں کی آمد بھی 6کے بجائے رات 8بجے ہوئی۔
محمد رضوان، شاہین آفریدی، عبداللہ شفیق، سعود شکیل، محمد نواز، امام الحق اور معاون عملے کے ارکان نے بائیو سیکیور ببل جوائن کرلیا، بابر اعظم جمعے کو رپورٹ کرینگے، ویسٹ انڈیز سے وائٹ بال میچز کیلیے اسکواڈ سے باہر فہیم اشرف، سرفراز احمد، فواد عالم، نعمان علی، زاہد محمود اور عابد علی بھی کراچی پہنچے۔
اظہر علی، نسیم شاہ، حسن علی، محمد عباس، بلال آصف، کامران غلام اور ساجد خان دبئی سے جمعے کی صبح لاہور پہنچیں گے ، ٹیسٹ پلیئرز میں سے فہیم اشرف اور عابد علی کراچی میں جاری ڈومیسٹک کرکٹ میچز میں شرکت کرینگے۔
دریں اثنا عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق دورئہ بنگلہ دیش کے نتائج سے بہت خوش ہیں،سوشل میڈیا پر قومی اسکواڈ کی ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انھوں نے لکھا کہ فتح بہت زبردست تھی،میں پورے دورے کے نتائج سے بہت خوش ہوں، پاکستان نے بہت ساری نمایاں کارکردگی کے ساتھ غیر معمولی کرکٹ کھیلی، مجھے کھلاڑیوں اور معاون عملے پر فخر ہے،میں ایک شاندار ایونٹ کیلیے بنگلہ دیش کے کراؤڈ، کھلاڑیوں، بورڈ اور گراؤنڈ اسٹاف کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔