گرین لائن کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج دھرنا

پولیس اور انتظامیہ نے پی ٹی آئی کارکنوں کا تقریب میں شرکت سے روک دیا

پولیس اور انتظامیہ نے پی ٹی آئی کارکنوں کا تقریب میں شرکت سے روک دیا فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے روکنے پر پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا۔

بس کے افتتاح سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں اور سیکیورٹی عملے میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔ تحریک انصاف کے کارکنان نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اجازت نہ ملنے پر دھرنا دے دیا۔


پی ٹی آئی کارکنوں نے مجھے کیوں نکالا کے نعرے لگادیے۔ احتجاجی کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی نفری منگوالی گئی۔ پولیس کی نفری بڑھانے پر کارکنوں میں اشتعال پھیل گیا اور ان کا احتجاج شدت اختیار کرگیا۔

کارکنوں نے ایم این اے سیف الرحمان سے شکایت کی کہ ہمیں روکا جارہاہے، تقریب کھلے میدان میں رکھنی چاہیے تھی۔ ایم پی اے جمال صدیقی نے ناراض کارکنوں کو منانے کی کوشش کی۔
Load Next Story