پیپلز پارٹی 6 بار برسراقتدار رہی لیکن سندھ میں ایک میل موٹروے نہ بناسکی اسد عمر

ن لیگ نے 3بار حکومت ملنے کے باوجود کراچی کو اس کا حق نہیں دیا، وزیر منصوبہ بندی

ن لیگ نے 3بار حکومت ملنے کے باوجود کراچی کو اس کا حق نہیں دیا، وزیر منصوبہ بندی

WASHINGTON:
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 6 بار برسراقتدار رہی سندھ میں ایک میل موٹروے نہیں بناسکی۔

کراچی میں گرین لائن بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے ن لیگ پر وار کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے 3بار حکومت ملنے کے باوجود کراچی کو اس کا حق نہیں دیا، کل مزاحیہ خاکہ چل رہاتھا، ایک صاحب افتتاح کرنے آگئے۔


اسد عمر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی 6 بار برسراقتدار رہی سندھ میں ایک میل موٹروے نہیں بناسکی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ویکسین تو خرید نہیں سکے ایک بس ہی خرید لیتے، یہ صرف سندھ کا نام لیتے ہیں اور عمران خان سندھ کیلئے کام کرتے ہیں، ٹیکس کا پیسہ دبئی میں ٹاور کھڑے کرنے کیلئے استعمال نہیں کررہے، بلکہ عوام کے مسائل کے حل پر خرچ کررہے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ گجر اور اورنگی نالوں پر 50 فیصد کام ہوچکا ہے، آئندہ چند ماہ میں حیدرآباد ، سکھر موٹروے کا افتتاح ہوگا، کراچی سرکلر ریلوے پر کام شروع ہوچکا ہے، وفاق نے کے فور منصوبے کی بھی ذمہ داری لی ہے، آئندہ ایک ماہ کے اندر کے فور منصوبے کی منظوری ہوجائے گی، جس کے ذریعے وفاق کراچی کو 26کروڑ گیلن پانی فراہم کرے گا۔
Load Next Story