عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہوگئے

ملک کے مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 124200 اور فی 10 قیمت 106481 روپے ہوگئی


Staff Reporter December 10, 2021
ملک کے مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 124200 اور فی 10 قیمت 106481 روپے ہوگئی (فوٹو : فائل)

KARACHI/LAHORE: عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کمی سے 1771 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 روپے اور 86 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 124200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 106481 روپے ہوگئی۔

اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460 روپے پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں