ملکی توانائی اور خیبر پختونخوا کے 5 شہروں کیلیے 68 کروڑ ڈالر کی منظوری

پاکستان کو توانائی میں اصلاحات کے لیے 30 کروڑ ڈالر جبکہ خیبر پختونخوا کے لیے 38 کروڑ 50 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے


Irshad Ansari December 10, 2021
پاکستان کو توانائی میں اصلاحات کے لیے 30 کروڑ ڈالر جبکہ خیبر پختونخوا کے لیے 38 کروڑ 50 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے (فوٹو : فائل)

کراچی: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور خیبر پختونخوا کے پانچ شہروں میں بنیادی سہولیات کے فراہمی کے لیے مجموعی طور پر 68 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی منظوری دے دی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق کورونا وبا کی وجہ سے پاکستان کے شعبہ توانائی میں اصلاحات کی رفتار میں کمی آئی ہے اور اس سلسلے میں گردشی قرضوں کو سپورٹ کرنے، مالی، انتظامی اور تکنیکی اصلاحات کے لیے 30 کروڑ ڈالر دیئے جائیں گے جس سے کمرشل، گھریلو، شہری اور دیہی صارفین کو فائدہ ہوگا۔

اے ڈی بی کے مطابق پاکستان کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے لیے 30 کروڑ ڈالر جبکہ 38 کروڑ 50 لاکھ ڈالر خیبرپختونخوا کے پانچ شہروں میں صاف پانی کی فراہمی، صحت اور صفائی ستھرائی کی سہولیات پر خرچ کیے جائیں گے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق اربن ڈیویلپمنٹ کے فلیگ شپ منصوبے کے تحت خیبرپختونخوا کے لیے منظور کردہ 38 کروڑ 50 لاکھ ڈالر میں 38 کروڑ ڈالر قرض اور 50 لاکھ ڈالر کی گرانٹ شامل ہے۔

رقم سے خیبرپختوانخوا کے پانچ شہروں ایبٹ آباد، کوہاٹ، مردان، مینگورہ اور پشاور میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے دو پلانٹ لگائے جائیں گے جبکہ اس کے علاوہ سیوریج ٹریٹمنٹ کی تین سہولیات اور متعدد غیر فعال ٹیوب ویلز کی بحالی منصوبے کا حصہ ہےمنصوبے پر عمل درآمد سے خیبرپختوانخوا کی 35 لاکھ آبادی کو بنیادی شہری سہولیات میسر ہوں گی جس میں ڈیڑھ لاکھ گھرانوں کو پانی کے نئے کنکشن اور اسمارٹ واٹر میٹر کے تنصیب شامل ہے۔

واضح رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک احساس پروگرام میں توسیع کے لیے 60 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے فنڈز کی پہلے ہی منظوری دے چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |