حکومت نے مہنگائی کنٹرول نہ کی تو ساری پرفارمنس ختم پرویزالٰہی

صرف زبانی جمع خرچ کرنے کی بجائے عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کرنا پڑیں گے، اسپیکر پنجاب اسمبلی


Numainda Express December 11, 2021
صرف زبانی جمع خرچ کرنے کی بجائے عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کرنا پڑیں گے، اسپیکر پنجاب اسمبلی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ حکومت نے اگر مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا توساری پرفارمنس ختم ہو جائے گی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی سے پولیٹیکل کوآرڈی نیٹر اسپیکر پنجاب اسمبلی و صدر مسلم لیگ راولپنڈی زبیر احمد خان نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے ہدایات لیں۔

پرویزالٰہی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مہنگائی کی وجہ سے عوام کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں صرف زبانی جمع خرچ کرنے کی بجائے عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کرنا پڑیں گے۔ حکومت جان لے کہ اگر مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا توساری پرفارمنس ختم ہو جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں اومیکرون کے مزید کیس سامنے آنے پر صوبوں کو فوری طور پر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہو گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں