درآمدی موبائل فون پر سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

17 فیصد سیلز ٹیکس کے لیے فنانس سپلیمنٹری  بل میں تبدیلی کرنے پر بھی غور


Ehtisham Mufti December 11, 2021
ٹیکس وصولی میں اضافہ ،مقامی طور پر تیار ہونیوالے موبائل فونز کو سپورٹ ملے گی۔ فوٹو: فائل

لاہور: آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کیلیے درآمدی موبائل فون کو فکسڈ ٹیکس معمول کی ٹیکس ریجیم میں لانے کی تجویز دیدی گئی ہے جس سے درآمدی موبائل فونز کی قیمت میں مزید اضافے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے درآمدی موبائل فون پر سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی ہے، ایف بی آر کا فکسڈ سیلز ٹیکس ریجیم کو نارمل ریجم عائد کرنے سے درآمدی موبائل فون پر ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوگا جبکہ مقامی طور پر تیار ہونے والے موبائل فونز کو سپورٹ ملے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ درآمدی موبائل فون پر 17 فیصد سیلز ٹیکس کے لیے فنانس سپلیمنٹری بل میں تبدیلی کرنے پر بھی غور کیا جارہاہے۔سپلیمنٹری فنانس بل آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا حصہ بھی ہے، سپلیمنٹری بل لانے کے لیے قومی اسمبلی سے منظوری لینا ہوگی۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق وفاقی حکومت کو 350 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کیلیے سپلیمنٹری بل لانا ہے جسکے لیے ایف بی آر نے ابتدائی طور پر تیار شدہ درآمدی موبائل فون پر فکسڈ ٹیکس ریجیم ختم کرنے کی تجویز دی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |