FBR کی پوائنٹ آف سیل ریٹیلیرز سے خریداری پر انعامی اسکیم کااعلان
پہلی قرعہ اندازی 15 جنوری کو ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادمیں ہو گی۔
RAWALPINDI:
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے پوائنٹ آف سیل سسٹم(پی او ایس)سے منسلک ریٹیلرز سے خریداری پر انعامی سکیم کا اعلان کر دیا۔
پوائنٹ آف سیل سسٹم(پی او ایس)سے منسلک ریٹیلرز سے خریداری پر پہلا انعام 10 لاکھ روپے کا ہوگا، 5 لاکھ روپے کے 2 اور اڑھائی لاکھ روپے کے 4 انعامات ہونگے جبکہ50 ہزار روپے کے ایک ہزار انعامات دیئے جائیں گے۔
اس حوالے سے ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ پوائنٹ آف سیل کے 5 کروڑ 30 لاکھ روپے کے انعامات ہر ماہ قرعہ اندازی کے ذریعے دیے جائیں گے۔ پہلی قرعہ اندازی 15 جنوری کو ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادمیں ہو گی۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق دسمبر2021 میں پی او ایس سے منسلک ریٹیلرز سے خریداری کرنے والے قرعہ اندازی میں شامل ہوں گے۔