پی ایس ایل ٹی وی میڈیا رائٹس کیلیے درخواست دینے کی تاریخ میں توسیع

دستاویزات 17 دسمبر تک وصول کرکے 23 تاریخ تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔


Sports Reporter December 11, 2021
دستاویزات 17 دسمبر تک وصول کرکے 23 تاریخ تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پی سی بی نے پی ایس ایل کے ٹی وی میڈیا رائٹس کیلیے درخواستں جمع کرانے کی تاریخ آگے بڑھا دی۔

یکم دسمبر کو پی ایس ایل کے ٹی وی میڈیا رائٹس کیلیے درخواستں جمع کرانے کی تاریخ آگے بڑھانے کے حوالے سے جاری کردہ اشتہار میں صرف پاکستان ریجن کے نشریاتی حقوق فروخت کے لیے پیش کرتے ہوئے ٹینڈرز کے لیے مطلوبہ دستاویزات 10 دسمبر تک وصول کرکے 16 دسمبر تک جمع کرانے کی ہدایت دی گئی تھی، ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا تھا کہ بی سی بی بی کو بڈز کے طریقہ کار میں ترمیم یا منسوخ کرنے کا حق حاصل ہوگا۔

گزشتہ روز ترمیمی اشتہار جاری کرتے ہوئے تاریخیں آگے بڑھا دی گئیں،اب دستاویزات 17 دسمبر تک وصول کرکے 23 تاریخ تک جمع کرائی جا سکتی ہیں،ٹینڈرز اسی روز کھولے جائیں گے۔نشریاتی حقوق 2 سال کی مدت کے لیے فروخت کیے جا رہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں