ایف آئی اے کو حمزہ اور شہباز شریف کا چالان بینکنگ کورٹ میں جمع کروانے کا حکم
چالان کی کاپی نہیں آج اصل چالان عدالت میں جمع کرائیں، بینکنگ کورٹ کا ایف آئی اے کو حکم
TOKYO:
عدالت نے ایف آئی اے کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا چالان بنکنگ کورٹ میں جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے خلاف بنکنگ کورٹ لاہور میں شوگر کاروبار کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے کے الزام میں کیس کی سماعت ہوئی، شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔
ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت کو مؤقف پیش کیا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ایف آئی اے نے چالان تیار کرلیا ہے، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانت بنکنگ کورٹ کا دائرہ اختیار نہیں ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شہباز شریف اور حمزہ کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے میں پیش رفت
عدالت نے ایف آئی کے وکیل پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یہ اعتراض عدالت نے قانون کے مطابق حل کرنا ہے، آپ اپنے طور پر کیوں کہہ رہے ہیں یہ چالان ادھر نہیں جمع ہونا کسی اور عدالت میں جمع ہونا ہے۔
وکیل ایف آئی اے نے عدالت سے کہا کہ ہم چالان متعلقہ عدالت کے سامنے پیش کریں گے، عدالت نے یہ نہیں کہا تھا کہ چالان بینکنگ جرائم کورٹ میں جمع کرائیں، ہمارا اعتراض ہے کہ بیکنگ جرائم کورٹ کے پاس اس کیس کو سننے کا اختیار نہیں۔
عدالت نے ایک بار پھر ایف آئی اے کے وکیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ درخواستیں یہاں چل رہی ہیں آپ کیسے کسی اور کیس میں چالان جمع کرا سکتے ہیں،آپ عدالت کو گمراہ نہ کرو، آپ کا اعتراض متعلقہ عدالت سن کے فیصلہ کر دے گی۔ عدالت نے ایف آئی اے کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا چالان بنکنگ کورٹ میں جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ ہمارے پاس چالان کی کاپی موجود ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ چالان کی کاپی نہیں آج اصل چالان عدالت میں جمع کرائیں۔ عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو عدالت سے جانے کی اجازت دیتے ہوئے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی۔