ٹانک میں پولیو ٹیم پر حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید دوسرا زخمی

حملہ آور فرار ہوگئے جن کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک December 11, 2021
حملہ آور فرار ہوگئے جن کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔(فوٹو: فائل)

KARACHI/LAHORE: صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ٹانک میں پولیو ٹیم پر حملے میں سیکیورٹی پر مامور ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گاؤں چھدرڑ میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پولیو سیکیورٹی ٹیم پر حملہ کیا اور پولیس و ایف سی اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جب کہ شہید اہلکار اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان میں فائرنگ سے پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار شہید

ڈی پی او ٹانک سجاد احمد نے بتایا کہ حملہ آور فرار ہوگئے ہیں، جن کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

گزشتہ جمعہ کے روز جی ایچ کیو کی ٹیم نے پولیو کے فارنرز حکام کے ہمراہ مذکورہ علاقے کا دورہ کیا تھا، اور اسی روز ٹانک کے گنجان آباد علاقے سے 4 کلو وزنی بم بھی برآمد ہوا تھا جسے پولیس نے ناکارہ بنایا تھا۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس کو فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں