پولیس شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا آئی جی
پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی کے دوران مروجہ ضابطوں پر سختی سے عمل کریں، شاہد حیات
آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے کہا ہے کہ شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
پولیس ہر جرم کے خلاف سینہ سپر ہے ، شاہد حیات کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس ملک بھر کی سب سے زیادہ بہادر فورس ہے، پولیس اور سول سوسائٹی کے درمیان فاصلے گھٹ رہے ہیں ، پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی کے دوران مروجہ ضابطوں پر سختی سے عمل کریں ، یہ بات انھوں نے اتوار کو گارڈن ہیڈ کوارٹرز میں شہدا کے ورثا میں سول سوسائٹی کے تحت چیکس کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، تفصیلات کے مطابق فرینڈز آف سندھ پولیس کے تحت گزشتہ روز کراچی پولیس کے 143 شہدا کے ورثا میں فی کس ایک لاکھ روپے کے چیک دینے کی تقریب منعقد ہوئی ، تقریب سے خطاب میں آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے کہا کہ اس تقریب میں شرکت ان کے لیے باعث صد افتخار ہے، شہدا کی قربانیاں ہمارا سرمایہ ہیں ، ان کے ورثا کی ہر ممکن امداد کریں گے ، پولیس ہر جرم کے خلاف سینہ سپر ہے۔
اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات نے کہا کہ پولیس اور سول سوسائٹی کے درمیان فاصلے کم ہورہے ہیں ، کراچی پولیس ملک بھر میں سب سے بہادر فورس ہے جو جدید آلات کے بغیر بھی دہشت گردوں کے سامنے سینہ تان کرکھڑی ہے ، شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ، ہم سول سوسائٹی کے جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، اپنی تقریر میں انھوں نے افسران و جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوران ڈیوٹی مروجہ ضابطوں (ایس او پیز) پر ہر صورت عملدر آمد کریں ، تقریب سے فرینڈز آف سندھ پولیس کے روح رواں شہزاد ریاض ، محمد ارشد اور ارشد کمال کیانی نے بھی خطاب کیا ، مقررین نے شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کیا اور ورثا کے جذبے کو سراہا ، بعدازاں آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ورثا میں ایک لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کیے۔