
حکومت نے سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان کا ٹرائل جیل میں کروانے کا فیصلہ کرلیا۔ ملزمان کا ٹرائل امن وامان کی صورتحال کے باعث جیل کروایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ سیالکوٹ کیس میں گرفتار 131 ملزمان میں سے 46 رہا
پراسکیوشن اور پنجاب حکومت کے اہم اجلاس میں جیل ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا۔ پراسکیوشن کی جانب سے جیل انتظامیہ کو جیل میں انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں جبکہ پولیس حکام کوجلد از جلد چالان مکمل کرکے عدالت میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔