وزیراعظم کا دورہ میانوالی دیگر شہروں کی مسافر بسوں کا شہر میں داخلہ ممنوع
وزیراعظم کے جلسے اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جنرل بس اسٹینڈ مکمل طور خالی کروالیا گیا
وزیراعظم عمران خان کے دورہ میانوالی کے موقع پر دیگر شہروں سے آنے والی بسوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج اپنے آبائی حلقے میانوالی کا دورہ کریں گے، اور متعدد منصوبوں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھیں گے، جب کہ نمل یونیورسٹی میانوالی کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ طلباء سے بھی خطاب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے میانوالی میں جلسے اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جنرل بس اسٹینڈ مکمل طور خالی کروالیا گیا ہے، میانوالی میں دوسرے شہروں سے آنے والی مسافر بسوں کا شہر میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے، جب کہ جلسہ گاہ کے اردگرد تمام دوکانیں اور کاروباری مراکز بند کرادئے گئے ہیں۔