کترینہ کیف کا ’’شکر اور صبر‘‘ کا پیغام

کترینہ کیف نے اپنے فینز کو سرپرائز دیتے ہوئے شادی کی دیگر رسومات کی مزید تصاویر شیئر کی ہیں

کترینہ نے اپنی مایوں کی رسم کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں فوٹوانسٹاگرام

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے اپنی مایوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے شکر اور صبر کا پیغام دیا ہے۔

کترینہ کیف نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی دیگر رسومات کی مزید تصاویر شیئر کرتے ہوئے انتہائی خوبصورت پیغام دیا ہے۔

9 دسمبر کو اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے فینز کو سرپرائز دیتے ہوئے شادی کی دیگر رسومات کی مزید تصاویر شیئر کی ہیں۔



یہ بھی پڑھیں: وکی کوشل نے کترینہ کیف کو شادی پر کیا تحفہ دیا؟

کترینہ نے اپنی مایوں کی رسم کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔ تصاویر میں کترینہ کیف اور وکی کوشل کے چہروں پر ابٹن لگاہوا ہے اور دونوں انتہائی خوش نظر آرہے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں: کیا کترینہ نے اپنی شادی کے 75 فیصد اخراجات خود برداشت کیے؟



تصاویر میں کترینہ کیف کے گھروالوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ کترینہ نے تصاویر کے ساتھ ''شکر، صبر اور خوشی'' کا پیغام لکھا۔

اس پیغام سے واضح ہوتا ہے کہ کترینہ کیف اپنی شادی سے بے انتہا خوش اور اوپر والے کی شکر گزار ہیں۔



Load Next Story