اغوا ہونے والی خواتین کی بازیابی کے لئے افغان حکام سے رابطے میں ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان

متاثرہ خاندان مطمئن رہیں اب یہ ہماری جنگ ہے، عبدالقدوس بزنجو


ویب ڈیسک December 11, 2021
متاثرہ خاندان مطمئن رہیں اب یہ ہماری جنگ ہے، عبدالقدوس بزنجو۔ فوٹو:فائل

NEW DELHI: وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ خواتین کی بازیابی کے لئے افغان حکام سے رابطے میں ہیں، متاثرہ خاندان مطمئن رہیں اب یہ ہماری جنگ ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز پولیس نے کوئٹہ میں لڑکیوں پر تشدد کرنے اور برہنہ ویڈیوز بنانے میں ملوث ملزمان ہدایت خلجی اور اس کے بھائی کو گرفتار کیا تھا، اس حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کیس میں تیزی لانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: لڑکیوں پر تشدد اور برہنہ ویڈیوز بنانے کا ملزم ہدایت خلجی گرفتار

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ مغوی خواتین کی بازیابی سمیت مفرور ملزم کی گرفتاری کو فوری یقینی بنایا جائے، اور پولیس تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے، ماوٴں، بہنوں کی آبرو سے کھیلنے والے کسی معافی کے مستحق نہیں۔

عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ خواتین کی بازیابی کے لئے افغان حکام سے رابطے میں ہیں، متاثرہ خاندان مطمئن رہیں اب یہ ہماری جنگ ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں