راولپنڈی میں کرسمس سے قبل 800 لیٹر زہریلی شراب برآمد

زیریلی شراب کا استعمال انتہائی خطرناک ہوسکتا تھا، پولیس حکام


ویب ڈیسک December 11, 2021
گرفتار شراب سپلائرز میں عامر شہزاد اورکامران مشتاق شامل ہیں، پولیس۔ فوٹو:ایکسپریس

KABUL: ویسٹریج پولیس نے کرسمس سے قبل 800 لیٹر زہریلی شراب برآمد کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ویسٹریج پولیس نے کرسمس سے قبل 800 لیٹر زہریلی شراب قبضے میں لے کر 2 ملزمان گرفتار کرلیا، جب کہ ان کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار شراب سپلائرز میں عامر شہزاد اورکامران مشتاق شامل ہیں، اور انہوں نے یہ شراب کرسمس کے موقع پر بیچنی تھی، زیریلی شراب کا استعمال انتہائی خطرناک ہوسکتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں