ایشین چیمپینز ٹرافی میں شرکت کے لیے پاکستان ہاکی اسکواڈ ڈھاکا پہنچ گیا
ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام ایونٹ میں 6 ٹیمیں شریک ہیں
ISLAMABAD:
ایشین چیمپینز ٹرافی میں شرکت کے لیے پاکستان ہاکی اسکواڈ ڈھاکا پہنچ گیا۔
ایشین چیمپینز ٹرافی میں شرکت کے لیے پاکستان ہاکی اسکواڈ ڈھاکا پہنچ گیا، گول کیپرز وقار اور عبداللہ اشتیاق بھی ہفتہ کی دوپہر کراچی سے بنگلا دیش روانہ ہوگئے، سینئر گول کیپرز امجد علی اور مظہرعباس کے ویزے تاحال موصول نہ ہوسکے جب کہ امجدعلی اور مظہرعباس کے ویزے اتوار شام تک متوقع ہیں۔
ویزے موصول ہوتے ہی سینئر گول کیپرز بھی روانہ ہوجائیں گے، بروقت پہنچنے پر سینئر گول کیپرز ایونٹ میں قومی ہاکی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام ایونٹ میں 6 ٹیمیں شریک ہیں، پاکستان اور بھارت مشترکہ دفاعی چیمپینز ہیں، کوریا، جاپان، ملائشیا اور بنگلا دیش بھی ایونٹ کا حصہ ہیں، ایونٹ راؤنڈ رابن لیگ طرز پر کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان 14 دسمبر کو جاپان کے مدمقابل ہوگا جب کہ پاکستان اور بھارت 17 دسمبر کو ٹکرائیں گے۔