آسٹریلیا کے ہاتھوں انگلینڈ کو ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں شکست

آسٹریلیا نے 19 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 5 اوورز میں پورا کرلیا


ویب ڈیسک December 11, 2021
آسٹریلیا نے 19 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 5 اوورز میں پورا کرلیا

ISLAMABAD: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔

برسبین میں کھیلے گئے ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 147 رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم نے 425 رنز بنائے، دوسری اننگز میں انگلینڈ کی پوری ٹیم صرف 297 رنز ہی بناسکی جس کے باعث آسٹریلیا کو جیت کے لیے صرف 19 رنز کا ہدف ملا۔

دوسری اننگز میں آسٹریلیا نے 19 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 5 اوورز میں پورا کرلیا، آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ نے 152 رنز بنائے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں