چوہدری اسلم پر حملے میں پی ای ٹی این کیمیکل استعمال ہوا
دھماکے میں استعمال کیمیکل کی تجزیاتی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کردی گئی، ذرائع
ایس پی چوہدری اسلم پر کیے جانے والے مبینہ خود کش حملے کے حوالے سے بم دھماکے میں استعمال کیے گئے کیمیکل کی تجزیاتی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کردی گئی۔
ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ رپورٹ کے مطابق دھماکے میں استعمال کیا جانے والا کیمیکل پی ای ٹی این ہے جوکہ عموماً مسلح افواج استعمال کرتی ہیں، بارود کو پینٹا ایریتھریٹول ٹیٹرانائٹریٹ کہا جاتا ہے ، مذکورہ کیمیکل کے مکسچر میں 4 حصے کاربن ، 8 حصے ہائیڈروجن ، 4 حصے نائٹروجن اور 12 حصے آکسیجن استعمال کی جاتی ہے ، یہ بارود ڈیڈ کوڈ پرائما کوڈ، ڈیٹونیشن کوڈ اور پلاسٹک سائیزر کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، بارود صابن اور موم کی مانند ہوتا ہے جسے کسی بھی شکل میں ڈھالا جاسکتا ہے۔
یہ کمپنی میڈ کمرشل بارود ہے جسے پہلی مرتبہ جنگ عظیم اول میں استعمال کیا گیا، کوئی بھی کمرشل بارود اہداف کے حصول میں کسی بھی ناکامی سے بچنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، یہ بارود دھماکا خیز مواد ٹی این ٹی اور آر ڈی ایکس کا نعم البدل ہے جو بیشتر آرمڈ فورسز ملٹری ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی ہیں، اس سلسلے میں انچارج سی آئی ڈی راجہ عمر خطاب سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے اس بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا کہ کیمیکل کی رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔