مری کے ہوٹل میں گیس لیکیج سے دھماکا3 بچے اورخاتون زخمی

زخمیوں کو مری کے تحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتال منتقل کردیا گیا۔


ویب ڈیسک December 11, 2021
مری کے ہوٹل میں دھماکا گیس لیکیج کی وجہ سے ہوا:فوٹو:عمران اصغر

HOUSTON: مری کے ایک ہوٹل میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے 3بچے اور ان کی والدہ زخمی ہوگئیں۔

مری کے ایک ہوٹل کے کمرے میں دھماکا ایل پی جی سلنڈر سے گیس لیک ہونے کے باعث ہوا۔ دھماکے سے ہوٹل کے مینجر محمد اسلم کی اہلیہ اور3 بچے زخمی ہوگئے۔زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 3سال، 5سال اور9 ماہ ہیں۔ زخمیوں کا تعلق سرگودھا سے ہے۔

زخمی بچوں اور ان کی والدہ کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتال مری منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں