مری کے ہوٹل میں گیس لیکیج سے دھماکا3 بچے اورخاتون زخمی

زخمیوں کو مری کے تحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مری کے ہوٹل میں دھماکا گیس لیکیج کی وجہ سے ہوا:فوٹو:عمران اصغر

HOUSTON:
مری کے ایک ہوٹل میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے 3بچے اور ان کی والدہ زخمی ہوگئیں۔


مری کے ایک ہوٹل کے کمرے میں دھماکا ایل پی جی سلنڈر سے گیس لیک ہونے کے باعث ہوا۔ دھماکے سے ہوٹل کے مینجر محمد اسلم کی اہلیہ اور3 بچے زخمی ہوگئے۔زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 3سال، 5سال اور9 ماہ ہیں۔ زخمیوں کا تعلق سرگودھا سے ہے۔

زخمی بچوں اور ان کی والدہ کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتال مری منتقل کردیا گیا ہے۔
Load Next Story