لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں زوردار دھماکا

دھماکا کیمپ میں حماس کے اسلحہ ڈپو میں ہوا، لبنانی فوج کا دعویٰ


ویب ڈیسک December 11, 2021
دھماکا کیمپ میں حماس کے اسلحہ ڈپو میں ہوا، فوٹو: فائل

لاہور: لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ برج الشمالی میں دھماکا ہوا ہے جس میں 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

لبنانی فوج کا دعویٰ ہے کہ دھماکا اُس کیمپ میں ہوا جہاں فلسطینی تنظیم حماس کے ہتھیاروں کے ڈپو ہیں تاہم فلسطینی اہلکارں نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کیمپ میں اسلحہ اور گولہ بارود موجود نہیں۔

تاحال دھماکے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے تاہم ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ دھماکا کیمپ میں آگ لگنے سے ہوا۔ کیمپ میں گیس اور آکسیجن کی بوتلیں رکھی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

لبنانی حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں