وفاقی وزیر سے اختلافات کے باعث سیکرٹری پیٹرولیم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

وزیراعظم آفس سے بھی سیکرٹری پیٹرولیم کے اختلافات سامنے آئے تھے


ویب ڈیسک December 11, 2021
وزیراعظم آفس سے بھی سیکرٹری پیٹرولیم کے اختلافات سامنے آئے تھے - فوٹو:فائل

حکومت نے سیکرٹری پیٹرولیم ڈاکٹر ارشد محمود کو وفاقی وزیر سے اختلافات کے باعث ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

سیکرٹری پیٹرولیم ڈاکٹر ارشد محمود کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، سیکرٹری پاور ڈویژن علی رضا بھٹہ کو سیکرٹری پیٹرولیم کا اضافی چارج تفویض کردیا گیا ہے۔ اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹفکیشن جاری کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری پیٹرولیم کو وفاقی وزیر سے اختلافات ہونے کے باعث عہدے سے ہٹایا گیا، سیکرٹری پیٹرولیم کو ہٹانے کے چھٹی کے روز اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن سے احکامات جاری کروائے گئے۔ وزیراعظم آفس سے بھی سیکرٹری پیٹرولیم کے اختلافات سامنے آئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں