کراچی میں بدامنی کی تازہ لہر آستانے پر حملہ فائرنگ باپ بیٹی سمیت 11 جاں بحق متعدد زخمی
سعیدآبادمیں پیرسیدمہربان شاہ جیلانی کے آستانے پرذکرکی محفل جاری تھی،3موٹرسائیکلوں پرسوار6افراد فائرنگ کرکے فرارہوگئے
LONDON:
کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی اورٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود دہشتگردوں کاراج ہے ، آستانے پرحملے،فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے دوران باب بیٹی سمیت مزید 11 افراد ہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹائون کے علاقے سعید آباد سیکٹر 12-D میں قائم پیرسیدمہربان شاہ جیلانی کے آستانے پر3موٹرسائیکلوںپر6مسلح افرادآئے اور فائرنگ کردی، فائرنگ کے وقت آستانے پرذکرکی محفل جاری تھی جس میں مرد و خواتین بڑی تعداد میں موجودتھے،واقعے کے بعدبھگدڑ مچ گئی اورہر شخص نے محفوظ پناہ گاہ کی جانب دوڑ لگادی ، فائرنگ کے باعث8افرادہلاک اورایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے ،فائرنگ کے بعد ملزمان اطمینان سے فرارہوگئے ۔اطلاع ملتے ہی پولیس و رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورمعلومات حاصل کیں جبکہ تفتیشی حکام نے شواہد اکٹھے کیے۔ ایس پی بلدیہ ٹائون ساجدامیر سدوزئی نے بتایا کہ آستانہ برسوں سے قائم ہے جوکہ مرحوم ڈی ایس پی ٹکا خان کے بیٹوں کی زیر نگرانی ہے ، آستانے کی انتظامہ نے پولیس کوکسی قسم کی دھمکیوں کے بارے میں نہیں بتایا تھا ، بظاہر واقعہ دہشت گردی کی کارروائی معلوم ہوتا ہے۔
ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ چند روز قبل گلشن معمار میں مزار پر 5 افراد کے قتل اور گزشتہ روز بلدیہ ٹائون میں پیش آنے والے واقعے میں ایک ہی گروپ ملوث ہے۔سول اسپتال کے سینئرایم ایل او ڈاکٹر آفتاب چنڑ نے ایکسپریس کو بتایا کہ مرنے والوں میں باپ بیٹی بھی شامل ہیں ، سول اسپتال پہنچائے جانے والوں میں 50 سالہ دلبر ، 80 سالہ محمد صادق ، 50 سالہ محمد اشرف، 60 سالہ عبدالرزاق ، 40 سالہ نذیر ، 30 سالہ معین اوران کی بیٹی 5 سالہ زینب اور 30 سالہ نامعلوم شخص شامل ہیں جبکہ ایک درجن سے زائدزخمیوں کو بھی سول لایا گیاجن میں 35 سالہ سلیم ، 22 سالہ تنویر احمد، 14 سالہ امیر حمزہ ، 28 سالہ عباس، 30 سالہ سجاد احمد ، 25 سالہ منور ، 25 سالہ یاسر ، 28 سالہ عبدالجبار، 50 سالہ سید مہربان علی ، 25 سالہ رمیض ، 50 سالہ محمد خان ، 50 سالہ طاہر اور دیگر شامل ہیں، زخمیوں میں سے 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے واقعے کی مذمت کر تے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی کوملزمان کی فور ی گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں،انھوں نے جان بحق ہونے والے افرادکے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔وزیراعلیٰ نے صوبائی سیکریٹری ہیلتھ کوہدایت دی ہے کہ وہ زخمیوں کوبہترسے بہتر طبی سہولیات فراہم کریں۔ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین نے بھی واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔اورنگی ٹائون سیکٹر ساڑھے11زیڈ 2 بس کے پرانے اسٹاپ کے قریب نامعلوم افرادنے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیاجس کی لاش عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی جہاں مقتول کی شناخت38سالہ مولاناسید ندیم قادری عطاری کے نام سے کر لی گئی۔مقتول رئیس امروہی کالونی میں واقع جامع مسجد المجید کے خطیب اورپیش امام تھاجس کاتعلق دعوت اسلامی سے تھا،امام کالونی کارہائشی اور4بچوں کے باپ تھا۔
اورنگی ٹائون سیکٹر16 میں خیرآبادگوٹھ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 45سالہ بشارت علی ہلاک ہوگیا۔ہفتے اوراتوارکی درمیانی شب کلاکوٹ تھانے کی حدودمیوہ شاہ روڈجاگیان ہوٹل کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے17سالہ عاصم خان ہلاک ہوگیا،مقتول لیاری کے علاقے عید گاہ لین کا رہائشی تھا ،پولیس نے شبہ ظاہرکیاہے کہ مقتول کو مخبری کے شبے میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔چاکیواڑہ تھانے کی حدودرانگی واڑہ مجاہد مسجد کے قریب فائرنگ سے10سالہ بچہ جنید،سائٹ میٹروول فوجی گرائونڈ چھری کے وار سے45 سالہ حسین خان زخمی ہوگیا۔لیاری پھول پتی لین اوردبی چوک پر لیاری گینگ وار کے گروپوں میں تصادم کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔اورنگی ٹائون کے علاقے گلشن بہار سیکٹر 16 میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے45سالہ غلام رسول اور ان کی اہلیہ 40 سالہ ثریا زخمی ہوگئے، مچھر کالونی میں فائرنگ سے 30 سالہ علی حسن،سچل میں 35 سالہ آغاشاہ زمان جبکہ شارع نورجہاں پر 30 سالہ ثمرین زخمی ہوگئی۔