امریکا جمہوریت کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے چین

خود امریکا کی جمہوریت کرپٹ اور ناکام ہے، چین


ویب ڈیسک December 11, 2021
[فائل-فوٹو]

KARACHI/LAHORE: جمہوریت کے حوالے سے امریکا کی سرکردگی میں منعقد ہونے جارہے ورچوئل سمٹ میں روس، چین اور ہنگیری کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی ایس بی ایس کے مطابق امریکا کے اس فیصلے پر چین نے امریکا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا جمہوریت کو بطور ہتھیار استعمال کرکے وسیع پیمانے پر تباہی مچاتا ہے. جبکہ خود امریکا کی جمہوریت کرپٹ اور ناکام ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کے امریکا جمہوریت کا نام لے کر دوسرے ممالک کے معاملات میں دخل اندازی کرتا ہے۔ امریکی صدر کیخلاف سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن سرد جنگ کا نظریہ اپناتے ہوئے فاصلے پیدا کررہے ہیں۔

وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ سمٹ کے پیچھے امریکا کا مقصد نظریاتی تعصب میں اضافہ کرنا، جمہوریت کو بطور ہتھیار استعمال کرنا اور تقسیم اور جھگڑوں کو ہوا دینا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |