مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری کشمیری نوجوان شہید

نوجوان کو بھارتی فوجیوں نے محاصرے اور تلاشی کے دوران شہید کیا، کشمیرمیڈیا


ویب ڈیسک December 12, 2021
قابض انتظامیہ نےعلاقےمیں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے، فوٹوفائل

HYDERABAD: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

نوجوان کو بھارتی فوجیوں، نیم فوجی دستوں اور پولیس اہلکاروں نے آج ضلع پلوامہ کے علاقے باراگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات آنے تک سرچ آپریشن ابھی بھی جاری تھا۔

قابض انتظامیہ نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا ہے اور علاقے کی موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں