پی ایس ایل7 ہتھیاروں کا انتخاب آج مکمل ہوگا
ڈرافٹ تقریب کی تیاریاں مکمل،پلاٹینم کیٹیگری میں لاہور قلندرزکی پہلی پک
ISLAMABAD/QUETTA:
پی ایس ایل 7 کیلیے ہتھیاروں کا انتخاب آج مکمل ہوگا جب کہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ڈرافٹ تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
پی ایس ایل 7کیلیے ڈرافٹ اتوار کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ہورہے ہیں، پالیسی کے تحت ہر فرنچائز کو آخری ایونٹ کے زیادہ سے زیادہ 8 کرکٹرز برقرار رکھنے کی اجازت تھی، اسلام آباد یونائیٹڈ،کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے یہ تعداد پوری کرلی۔
ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 7،7کھلاڑی برقرار رکھے، ہر فرنچائز کو 18رکنی اسکواڈ میں پلاٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگریز کے 3،3، سلور 5، ایمرجنگ 2اور سپلیمنٹری کیٹیگری کے 2 پلیئرز شامل کرنا ہیں، یہی مرحلہ اتوار کو ڈرافٹ میں مکمل ہوگا، 32ملکوں سے مجموعی طور پر 425کھلاڑی سلیکشن کیلیے دستیاب ہیں۔
ٹیمیں اپنی ضرورت کے مطابق کرکٹرز کا انتخاب کرتے ہوئے اسکواڈز کو متوازن بنانے کی کوشش کریں گی،پلاٹینم کیٹیگری میں پہلی پک لاہور قلندرز، دوسری ملتان سلطانز، تیسری کراچی کنگز، چوتھی اسلام آباد یونائیٹڈ، پانچویں پشاور زلمی اور چھٹی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ہوگی۔
ڈائمنڈ کیٹیگری میں انتخاب کا پہلا حق اسلام آباد یونائیٹڈ،دوسرا ملتان سلطانز،تیسرا کراچی کنگز اور چوتھا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ہوگا، دیگر دونوں ٹیموں کا اس کیٹیگری کا کوٹہ پورا ہوچکا ہے۔
گولڈ کیٹیگری میں پہلی پک لاہور قلندرز، دوسری پشاور زلمی، تیسری اور چوتھی بھی لاہور قلندرزکی ہوگی،دیگر ٹیمیں ریٹینشن ونڈو میں اس کیٹیگری کے کھلاڑی برقرار رکھ چکی ہیں۔
سلور کیٹیگری میں طے شدہ پک آرڈر کے مطابق ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سب سے زیادہ 5،5کرکٹرز کا انتخاب کرنا ہے،اسلام آباد یونائیٹڈ،کراچی کنگز اور پشاور زلمی 4،4، لاہور قلندرز 2کھلاڑیوں کی ضرورت پوری کریں گے۔
تمام فرنچائزز کو 2،2ایمرجنگ کرکٹرز بھی منتخب کرنا ہیں، سپلیمنٹری کیٹیگری میں ہر اسکواڈ میں زیادہ سے زیادہ 2کھلاڑیوں کی سلیکشن ہوگی۔