48 گھنٹوں کے دوران ڈنگی کے مزید27 کیس رپورٹ

23 کا تعلق کراچی سے ہے، سندھ میں اب 6259 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔


Staff Reporter December 12, 2021
رواں سال سندھ میں ڈنگی کے باعث 25 اموات ہوچکی ہیں،محکمہ صحت۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: سندھ بھر میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ڈنگی کے مزید27 کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے23 کا تعلق کراچی سے ہے۔

سندھ میں رواں سال اب تک ڈنگی کے 6259 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 25 ہے، محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران حیدرآباد سے 3، تھرپارکر سے 1 ڈنگی کا کیس رپورٹ ہوا ہے، سندھ میں 9 دسمبر تک ڈنگی کے 342 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

کراچی کے ضلع شرقی سے 79، ضلع وسطی سے 65، ضلع کورنگی سے 46، ضلع جنوب سے 35، ضلع غربی سے 26 اور ضلع ملیر سے 24 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

رواں سال سندھ میں جنوری تا 6 دسمبر تک ڈنگی کے کل 6259 کیس رپورٹ ہوچکے ہیںجبکہ رواں سال سندھ میں اب تک ڈنگی کے باعث 25 اموات ہوچکی ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں