شادی کے بعد کترینہ کیف اور وکی کوشل نے کنگنا کو کیا تحفہ بھیجا

کنگنا رناوت، وکی اور کترینہ کی جانب سے تحفہ ملنے پر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئیں


ویب ڈیسک December 12, 2021
کترینہ کیف اور وکی کوشل 9 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے فوٹوفائل

لاہور: بالی ووڈ کے نئے شادی شدہ جوڑے کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اداکارہ کنگنا رناوت کو تحفہ بھیجا ہے۔

9 دسمبر کو بھارتی ریاست راجستھان کے ایک پرتعیش ہوٹل میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل نے شادی کے بعد انڈسٹری کے کئی لوگوں کو تحفے بھیجے ہیں جو ان کی شادی میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔

وکی اور کترینہ کی جانب سے تحفہ وصول کرنے والوں میں اداکارہ کنگنا رناوت بھی شامل ہیں جنہیں جوڑے کی جانب سے انتہائی خوبصورت باسکٹ بھیجی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف کا ''شکر اور صبر'' کا پیغام

کنگنارناوت نے جب وکی اور کترینہ کی جانب سے موصول ہونے والی خوبصورت باسکٹ کو کھولا تو وہ دیسی گھی کے لڈوؤں سے بھری ہوئی تھی۔

کنگنا اتنا خوبصورت تحفہ ملنے پر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئیں اور وکی کترینہ کی جانب سے ملنے والی خوبصورت باسکٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے شادی شدہ جوڑے کا شکریہ ادا کیا اور انہیں شادی کی مبارکباد دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں