وزیراعظم نے گوادر کے ماہی گیروں کے احتجاج کا نوٹس لے لیا

ٹرالروں سے غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف سخت ایکشن لیں گے، وزیراعظم


ویب ڈیسک December 12, 2021
ٹرالروں سے غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف سخت ایکشن لیں گے، وزیراعظم(فوٹو: فائل)

وزیراعظم عمران خان نے گوادر کے ماہی گیروں کے مطالبات اور احتجاج پر نوٹس لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوادر میں ماہی گیروں کی جانب سے گزشتہ کئی دنوں سے بلوچستان کو حق دو کے نام سے تحریک جاری ہے، مظاہروں کی قیادت مولانا ہدایت الرحمان کررہے ہیں، تاہم اب ان کا احتجاج رنگ لے آیا ہے، کیوں کہ وزیراعظم عمران خان نے ماہی گیروں کے مطالبات اور احتجاج پر نوٹس لے لیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بلوچستان کو حق دو تحریک کی ریلی، ہزاروں شریک

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے گوادر کے محنتی ماہی گیروں کے جائز مطالبات کا نوٹس لیا ہے، ٹرالروں سے غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف سخت ایکشن لیں گے، اور اس معاملے پر وزیراعلیٰ بلوچستان سے بھی بات کروں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں