مہلت ختم 347 ارکان پارلیمنٹ نے گوشوارے جمع نہیں کرائے

مزید مہلت یاجمع نہ کرانے پرقانونی کارروائی سے متعلق ایف بی آر میں آج اجلاس ہوگا


Numainda Express February 10, 2014
15 فروری تک جرمانے کیساتھ گوشوارے جمع ہونگے، ترجمان ایف بی آرشاہد حسین اسد۔ فوٹو: فائل

KARACHI: ایف بی آرکیجانب سے ارکان پارلیمنٹ کوٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مہلت ختم ہوگئی،347 ارکان نے تاحال ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے، اب تک1172 ارکان میںسے825 نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے ہیں۔

ایف بی آرذرائع کے مطابق جن ارکان نے ٹیکس گوشواے جمع نہیں کرائے ان کومزید مہلت دینے یاجمع نہ کرانے پرقانونی کارروائی کرنے شروع کرنے سے متعلق ایف بی آرکااجلاس آج (پیر) ہوگا۔ دریں اثناء ایف بی آر کے ترجمان شاہد حسین اسد نے آئی این پی کو بتایا کہ مہلت کے آخری دن اتوار کو بھی ایف بی آر کے دفاتر کھلے رکھے گئے تھے لیکن صرف 30 ارکان پارلیمنٹ نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے جس کے بعد گوشوارے جمع کرانیوالے ارکان کی تعداد 825 ہوگئی ہے۔

 photo 10_zps3bc99f63.jpg

انھوں نے بتایاجمشید دستی،غوث بخش مہر،جعفر لغاری اورارشدلغاری سمیت347 ارکان نے ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے۔ اب جوٹیکس گوشوارے جمع کرائے گا، اسے جرمانہ بھی اداکرناہوگا وگرنہ قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں