قطر ائیرویز کا پاکستان سے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان

قطر ائیر ویز پاکستان سے ہفتہ وار 56 پروازیں آپریٹ کرے گا، حکام


ویب ڈیسک December 12, 2021
قطرائیرویز لاہور سے بذریعہ دوحہ 140 ممالک میں مسافروں کو رسائی فراہم کرے گا، حکام۔ فوٹو:فائل

قطر ائیرویز پاکستان سے ہفتہ وار 56 پروازیں آپریٹ کرے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قطر ائیرویز نے پاکستان سے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت قطر ائیرویز پاکستان سے ہفتہ وار 56 پروازیں آپریٹ کرے گا۔قطر ائیرویز نے پاکستان کے لیے 31 مئی 2022 تک شیڈول جاری کردیا۔

حکام قطرایئرویز کا کہنا ہے کہ قطر ائیرویز کراچی، لاہور سمیت 5 بڑے شہروں سے دوحہ کے لیے پروازیں آپریٹ کرے گا، لاہور، اسلام آباد، کراچی سے روزانہ 2،2 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، جب کہ پشاور اور سیالکوٹ سے روزانہ ایک ایک پرواز آپریٹ کی جائے گی۔ حکام نے بتایا کہ قطرائیرویز لاہور سے بذریعہ دوحہ 140 ممالک میں مسافروں کو رسائی فراہم کرے گا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں