کترینہ کیف اور وکی کوشل نے شادی کی مزید تصاویر شیئر کردیں

کترینہ کیف اور وکی کوشل 9 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے


ویب ڈیسک December 12, 2021
کترینہ کیف اور وکی کوشل نے مہندی کی رسم کی تصاویر شیئر کی ہیں، فوٹوسوشل میڈیا

WASHINGTON: بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور ان کے شوہر وکی کوشل نے اپنی شادی کی مزید تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے گزشتہ روز اپنی مایوں کی رسم کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں اور آج مہندی کی رسم کی تصاویر شیئر کی ہیں۔



تصاویر میں دونوں کو اہلخانہ کے ساتھ ہلہ گلہ کرتے ہوئے نہایت خوش دیکھا جاسکتا ہے جب کہ دونوں نے ہی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں مہندی کی تقریب کا مقبول ترین گیت ''مہندی تا سج دی'' لکھا۔

یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف کا ''شکر اور صبر'' کا پیغام



واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل 9 دسمبر کو راجستھان کے ضلع سوائی مادھوپور کے شاندار ہوٹل میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔



شادی سے قبل دونوں نے اپنی شادی کو خفیہ رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی تھی لیکن شادی کے بعد وکی اور کترینہ شادی کی تمام رسومات کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کے بعد کترینہ کیف اور وکی کوشل نے کنگنا کو کیا تحفہ بھیجا؟



گزشتہ روز کترینہ کیف نے مایوں کی تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے صبر، شکر اور خوشی کا پیغام دیا تھا۔ اس کے علاوہ دونوں نے اپنی شادی میں شرکت نہ کرنے والے فنکاروں کو تحائف بھی بھیجے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں